ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کو’زبردست‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن میں امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کو’زبردست‘ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن اور افسران کے ایکسچینج پروگرام پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے ’’زبردست‘‘ قرار دیا اور لکھا ’کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور وژن کے سبب وہ کام کرنے کیلئے بہترین ساتھی ہیں۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کے بعد نیویارک سے لندن روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصف منیر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور امن، انصاف اور ترقی کے فروغ پر زور دیا۔ یہ تیسری مرتبہ تھا کہ شہباز شریف نے پاکستان کے وفد کی قیادت کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں