پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(7 فروری 2026): چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیدرلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دی۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے بچوں کی تصویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ قومی ٹیم کو جیت مبارک ہو، اور آج کی یہ کامیابی فہیم اشرف کے دو بچوں کے نام ہے۔ انہوں نے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں فہیم اشرف نے آخری لمحات میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف کے ہاں حال ہی میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی مناسبت سے چیئرمین پی سی بی نے اس جیت کو ان سے منسوب کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں