اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئی جیل تیار ہورہی ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی عدالت سے سزا ہوتی ہے تو انہیں نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نئی جیل تعمیر کی جا رہی ہے، جہاں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی عدالت سے سزا ہوتی ہے تو انہیں نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نئی جیل میں قیدیوں کے لیے میڈیکل کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی اور آنکھوں کے علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


