بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کی اووربلنگ سے پریشان صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بڑا حکم دیتے ہوئے واضح کیا اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھرمیں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملک بھرمیں اوور بلنگ میں ملوث عملےکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیاجائے،ایف آئی اے افسران اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور اوور بلنگ پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا کےحساس علاقوں میں ایف آئی اےکو سیکیورٹی دیں۔

یاد رہے رواں سال فروری میں اوور بلنگ سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملے پر ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک اووربلنگ پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا تھا۔

نیپرا کا ڈسکوز کو اوور بلنگ سےمتعلق انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے اوور بلنگ میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نیپرا اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے بل وصول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کار کمپنیاں 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فورا تبدیل کریں، تقسیم کار کمپنیاں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی سے کوآرڈینیٹ کرنے کی پابند ہے۔

بعد ازاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں