لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہمارا فیصلہ وہی ہوگا جو حکومت پاکستان کا ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، ہمارا فیصلہ وہی ہوگا جو حکومت پاکستان کا ہوگا ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت کے تابع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں نہیں ان کی واپسی کا انتظار ہے وہی فیصلہ کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی میٹنگ میں بھی کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہیے۔
PCB Chairman Mohsin Naqvi's media talk at Gaddafi Stadium, Lahore.#PakistanCricket | #PCB pic.twitter.com/WYvLGbqeEq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 24, 2026
یہ پڑھیں: بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، اسکاٹ لینڈ شامل
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حکومت پاکستان کہتی ہے کہ نہیں کھیلنا تو پھر وہ 22ویں ٹیم لے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، اگر بھارت کے ساتھ فیور ہوئی ہے تو بنگلادیش کے ساتھ بھی کریں، بنگلادیش بھی آئی سی سی کا ایسے ہی ممبر ہے جیسے پاکستان ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ فراڈ عام آدمی کے ساتھ ہو یا کرکٹر کے ساتھ ہمارا کام مسئلہ حل کرنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


