بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

محسن نقوی کا حارث رؤف کا جرمانہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(27 ستمبر 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے حارث رؤف کا جرمانہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تیز گیند باز حارث رؤف پر عائد کردہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جرمانے کو ذاتی طور پر ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی بولر حارث رؤف کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 21 ستمبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران 0-6 کا اشارہ کرنے پر ان کی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، ان کے ساتھی بیٹسمین صاحبزادہ فرحان کو ایشیا کپ کے جاری سپر فورز مقابلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف سیلیبریشن پر وارننگ دی گئی۔

اس پیش رفت کے بعد، مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پی سی بی چیئرمین حارث رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔

حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں