اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کے خط کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی چاہیے تو راجیو شکلا بھارتی کھلاڑی یا کپتان کے ساتھ دبئی آئیں۔
رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اور ایشین کرکٹ کونسل کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ راجیو شکلا کو کھلاڑی یا کپتان کے ساتھ دبئی آنا پڑے گا۔
اے سی سی نے بی سی سی آئی کو خط کے جواب میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہئے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کرلیں، ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ٹرافی کی تقریب دبئی میں ہوگی، یہ ٹرافی آپ کی ہے، راجیو شکلا کھلاڑی یا کپتان کے ساتھ دبئی آئیں۔
ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے؟ بڑی خبر
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر ناصرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔


