اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ایک نام بتا دیں جو ان کے پاس ڈیل کی آفر لے کرگیا ہو۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کیا آپ کسی ایک شخص کا نام لے سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا ہو کہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں، صرف ایک نام بتادیں، لوگ پہلے ہی آپ کے جھوٹ سے تنگ ہیں
Can you name just one person who came to you with the offer, saying we are ready to allow you to leave the country ? Just one name? People are already sick of your blatant lies https://t.co/qE7vU1Hsdl
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 25, 2025
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


