اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

’محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی اتنی کسی اور نے نہیں کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی اتنی کسی اور نے نہیں کی۔

علی امین گنڈاپور نے گفتگو میں کہا کہ محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے فیلڈ مارشل کے سامنے بات کی اور محسن نقوی واحد انسان ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی رہائی سے ہم صحت تک آگئے ہم اس کے ذمہ دار ہیں ہمارے دھرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے ہمارے درمیان بدنیت لوگ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کسی میں بھی فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، پی ٹی آئی میں سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں