جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، صدر اے سی سی بھی ڈٹ گئے، ایشیا کپ کی انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(29 ستمبر 2025): ایشیا کپ کی تقریب فاتح ٹیم کو ٹرافی دیے بغیر ہی ختم ہوگئی اور انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی جاری رکھی اور صدر  ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا جس کے بعد یہ سارا ڈرامہ شروع ہوا۔

بنیان مرصوص میں مودی سرکار سات جنگی طیارے مار گرائے جانے کا غم بھول نہ سکی جس کا بدلہ لینے کے لیے کھیل کے میدان میں سیاست کو لے آئی، بھارتی حکومت اور بھارتی بورڈ کے ایما پر جب بھارتی ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا تو محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس کے بعد ٹرافی بھارت کو نہیں دی گئی، ایشین کرکٹ کونسل حکام ٹرافی اپنے ساتھ لے گئے۔

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیر کا شکار ہوئی، بعد ازاں تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارتی ٹیم کو ٹرافی ملنے کا امکان نہیں ہے، ایشیا کپ کی  انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ لے گئی ہے، اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کو نہ تو میڈلز ملے اور نہ ہی چیمپئن کا بورڈ دیا گیا  جس کے باعث بھارتی ٹیم نے ٹرافی اور چیمپئن کے بورڈ کے بغیر ہی تصاویر بنوائیں۔

بھارت نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد ایشیاکپ جیت لیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں