سابق کرکٹ تنویر احمد نے محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی نے جس طرح فیصلے لیے اسے بھارت بھی مان گیا ہے۔
سرکاری چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے تنویر احمد نے کہا کہ محسن نقوی نے جس طرح سے بھارت کے معاملات میں فیصلے لیے وہ صرف ہم ہی نہیں بلکہ بھارت بھی مانتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پہلا چیئرمین آیا ہے جو کہ اتنا دھڑلے سے اور کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر سیدھی بات کررہا ہے کہ ایسے ہوگا تو پھر ایسے نہیں ہوگا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ میرے خیال میں انھیں اسی وقت سمجھ جانا چاہیے تھا، جب ہم ہائبرڈ کی بات کررہے تھے تو اس وقت بھی میں نے ایک بات بولی تھی کہ اس چیئرمین کو آپ ہلکا نہ لیں۔
انھوں نے کہا کہ آگے چل کر اگر اس طرح کے معاملات ہوئے تو محسن نقری ٹھیک ٹھاک قسم کی آپ کی طبعیت خوش کریں گے جو کہ نظر بھی آرہا ہے اور بھارتی میڈیا نے بولا بھی ہے۔
مستفیض الرحمان کے مسئلے سے پہلے ایشیا کپ میں یہ معاملات شروع ہوچکے تھے، میچ ریفری، سوریا کمار یادیو اور بھارتی ٹیم نے جو حرکتیں کیں، پریس کانفرنس میں باتیں کیں اور ہاتھ نہیں ملائے۔
سابق پاکستانی بولر نے نے کہا کہ سب سے زیادہ آپ نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی بےعزتی کی، جب کپ لینے کی باری آئی تو پوری ٹیم سائیڈ پر بیٹھ گئی، آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ان سے کپ لینا ہی نہیں ہے۔
تنویر احمد کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو آئیڈیا ہوجانا چاہیے تھا کہ ہم کس بندے سے پنگا لے رہیے ہیں، پاکستان میں بھی محسن نقوی کے بارے میں یہ چیزیں سنی ہیں کہ اگر وہ کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو ان کو آگے پیچھے کرنا ذرا مشکل ہوتاہے۔
محسن نقوی کی صدر بنگلادیش بورڈ سے ملاقات، آئی سی سی حکام سے میٹنگ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


