بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیکٹا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیکٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، سربراہ نیکٹا رائے طاہر نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس بھی ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی جائے گی، دہشت گردی کے بعد کارروائی سے زیادہ اہم دہشت گردوں کے خلاف پیشگی ایکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا، اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہاپسند نظریے کے خلاف قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہوگی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی مرتب کی جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

علاوہ ازیں نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا گیا، وزیر داخلہ اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ انہوں نے صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعداد کار کے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں