ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (6 جون 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتوں کیلیے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ ایرانی قیادت سے ملیں گے، محسن نقوی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو پہنچائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی مذاکرات پر خصوصی ہدایات دی ہیں۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ محسن نقوی کرغزستان کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں پہنچتے ہی ان کی انتہائی اہم سفارتی مصروفیات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیر داخلہ آج ہی ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہوں گے، تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو تہران میں ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے اور حساس امور کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے اس ہنگامی دورہ تہران کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے، جس میں وہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے ایک خاص اور خصوصی پیغام بھی لے کر جا رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق خطے کی موجودہ بدلتی ہوئی صورتحال اور پاک-ایران تعلقات کے تناظر میں وزیر داخلہ کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں