اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاش میں بتا سکوں سیکیورٹی اداروں کو کیا چیزیں چاہیے جو میں نہیں دے پا رہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں کل اس بات پر غمگین تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی ریکوائرمنٹ پوری نہیں کرپا رہا، آپ کہہ رہے ہو 75 فیصد بجٹ ہے، 75 فیصد بجٹ نہیں، میں سیکیورٹی اداروں کی چھوٹی ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کرپا رہا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں سے جنگ اب اگلے مرحلے میں چلی گئی ہے، دہشت گردوں کے پاس امریکی اسلحہ اور ٹیکنالوجی ہے جو وہ چھوڑ کرگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم خود کو اپ گریڈ کررہے ہیں لیکن اس تیزی سے نہیں کررہے جیسا کرنا چاہیے، فنانشل ایشوز کو دور کیاجائے گا، اداروں کی ریکوائرمنٹ پوری کی جائےگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت اکاؤنٹس پکڑے ہیں جو دہشت گرد استعمال کرتے ہیں، دہشت گردوں کے زیراستعمال سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند نہیں کیا جارہا، حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق پلیٹ فارمز کو لکھا ہے
انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بند نہیں کرتے تو ہم کوئی اورحکمت عملی اپنائیں گے، دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند نہیں کیے جاتے جس پر ہمیں تشویش ہے۔
21 دہشت گرد تنظیمیں اس وقت افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہیں، ٹارگٹس بھارت دے رہا ہے، وزیرداخلہ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


