تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پرویز الہیٰ نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ ماننے سے انکار کردیا

لاہور: چوہدری پرویز الہیٰ نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کا کہ یہ متنازع شخص ہےاس کو وزیراعلیٰ نہیں مانتے،ایساشخص غیرجانبدارنہیں رہ سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محسن نقوی کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہراصول اور ضابطےکیخلاف ہے،میرا قریب ترین رشتےدار کیسےنگراں وزیراعلیٰ بن سکتاہے؟۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقررکے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی تھی، جب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا۔

حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مندرجہ بالا نام چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دیئے گئے تھے، جس کا فیصلہ آج کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -