The news is by your side.

Advertisement

معین علی نے کورونا سے متاثر ہونے کے تجربات شیئر کردیے

مانچسٹر: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے کوروناوائرس کا شکار ہونے کے بعد کن مسائل کا سامنا کیا اور قرنطینہ میں دن کیسے گزرے؟ کھلاڑی نے اپنے تجربات سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معین علی کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کی تشخیص کے بعد میرے چکھنے کی حس ختم ہوگئی تھی، تھکان، گلے میں خراش کے علاوہ مسلسل تین دن تک سر درد برداشت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی تھکان تھی جو میں نے اس سے قبل کبھی نہیں محسوس کی، جن حالات کا میں نے سامنا کیا کبھی نہیں چاہتا کہ کوئی دوسرا ان مراحل سے گزرے، مشکل وقت میں صبر سے کام لیا۔

انگلش کرکٹر معین علی کورونا وائرس کا شکار

کھلاڑی نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران خود کو دلاسہ دیتا تھا کہ یہ وقت جلد گزر جائے گا۔

معین خان کا مزید کہنا تھا کہ آخری کے چار دن میرے لیے کافی کٹھن ثابت ہوئے کیوں کہ مجھے ہوٹل کے کمرے میں رہنا پڑ رہا تھا جبکہ میں کافی حد تک صحت یاب ہوچکا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے آغاز میں انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی میں سری لنکا پہنچنے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں