پیر, جون 15, 2026
اشتہار

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں کس کا امتحان ہوگا؟ معین خان نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے موسمی صورت حال میں بولرز کا امتحان ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان معین خان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کا موازنہ نامناسب ہے ہم زیادہ میچز جیت چکے ہیں، مانتا ہوں کہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اب میزبان ٹیم کے نئے بولرز آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کی کمپوزیشن ٹھیک نہ ہو تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ زیادہ اوپنرز کو شامل کرنا بھی پلیئنگ الیون میں درست نہیں، سلیکٹرز جس انداز میں ٹیم منتخب کرتے ہیں اسے اب واضح کرنا چاہیے۔

معین خان نے کہا کہ بنگلادیش نے گرین وکٹ تیار کی ہے جو یقیناً پیسر کو سپورٹ کرے گی، اگر آپ چیلنج قبول کررہے ہیں تو اچھی کرکٹ کھیلی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران کی گئی۔پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور بنگلا دیشی کپتان نجم الحسین شنتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔

 اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں