تہران: سینئر ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر نے خارجہ پالیسی سیشن میں ان تجاویز کو مسترد کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ سپریم لیڈر نے ان تجاویز کو مسترد کردیا جو 2 ثالثی ممالک کی طرف سے بھیجی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے خارجہ پالیسی اجلاس میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا اب یہ وقت امن کا نہیں، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔
ایرانی سینئر عہدیدار نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا امریکا کو ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔
دوسری جانب اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آئی آر جی سی (ایرانی پاسدارانِ انقلاب) کی بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو گزشتہ رات ایک حملے میں مار دیا ہے۔
کسی ملک نے اگر ’خارگ‘ پر حملہ کیا تو اُس کی آئل تنصیبات تباہ کردیں گے، ایران
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سلیمانی کی ہلاکت ایران کے ”کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے“ کے لیے ایک اہم دھچکا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ ایرانی کمانڈروں کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی۔
ایران کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


