تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

مولانا طاہر اشرفی کی مولانا فضل الرحمان کو حلوے اور پیزا کی پیش کش

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حلوے اور پیز کھلانے کی  پیش کش کردی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ دورحکومت میں علمائےکرام کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ہے،حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے بڑے محترم ہے، انہیں ہم حلوہ کھلائیں گے اور اُن کے لیے پیزا بھی حاضر ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ’اسلام آباد کا اقتدار ابھی مولانا سے دور ہے‘۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’مدرسےکےچھوٹے بچوں کو شعور نہیں کہ وہ کہاں  جارہے ہیں،وفاق المدارس ہمارے ہیں اور ہم ان کے ہیں، فتوے بازی کاسلسلہ ختم  ہونا چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: ‘پی ڈی ایم اسلام آباد یا پنڈی آئے انہیں چائے پانی پلایا جائے گا’

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان دشمن قوتیں ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، موجودہ حکومت ختم نبوت ﷺ کی علمبردار ہے اور  دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان  کے فلسطین سےمتعلق مؤقف پر فلسطینی بھی فخر کرتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -