تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا نے مولانا طارق جمیل کی صحت پر کیا اثرات مرتب کیے؟

لاہور: معروف مبلغ اور مولانا طارق جمیل کی حالیہ ویڈیو سامنے آئی جس میں کرونا کی وجہ سے اُن کی صحت پر پڑنے منفی اثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے گھر منتقلی کے دو روز بعد یعنی جمعرات کے روز کرونا کے تلخ تجربات کے حوالے سے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جس میں اُن کی نقاہت واضح ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرونا کی وجہ سے مولانا کی صحت بری طرح سے متاثر ہوئی جس کی وجہ سے وہ نقاہت کا شکار ہیں اور اُن سے زیادہ دیر بات نہیں کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا میں مبتلا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا کا کہنا تھا کہ ’کرونا کی پہلی لہر کے وقت میں نے کوویڈ کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی مگر مجھے علم نہیں تھا کہ کرونا کیا ہوتا ہے، اب میں خود اُس کی لپیٹ میں آیا، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے صحت شفا اور عافیت بخشی، میں دس روز اسپتال میں رہا، منگل کے روز گھر واپسی ہوئی ہے‘۔

مولانا طارق جمیل نے کرونا کے تلخ تجربے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’کرونا ایک بلا، عافیت اور اللہ کی طرف سے امتحان ہے‘۔

انہوں نے اپیل کی کہ ’کرونا ایس او پیز کا خیال کریں، کوئی بھائی بہن ماسک کے بغیر گھر سے نہ نکلے اور 6 فٹ کا فاصلہ رکھے‘۔

اپنی ویڈیو میں مولانا طاروق جمیل نے بتایا کہ ’کرونا بڑی عمر کے لوگوں کو لپیٹ میں لے لیتا ہے، اسپتال میں کئی جنازے اٹھ رہے تھے، کئی ٹھیک بھی ہورہے تھے، میں لمبی بات نہیں کرسکتا کیونکہ اب مجھ سے بولا نہیں‌ جارہا، میری اپیل ہے آپ اپنی صحت کا خیال کریں کیونکہ جان کی حفاظت فرض ہے‘۔

واضح رہے کہ دس روز قبل مولانا طارق جمیل کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، دو روز قبل اُن کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -