تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی خاتون نے بچے کو گاڑی کی ڈگی میں بند کردیا، حیران کن وجہ

امریکی خاتون نے کرونا سے بچنے کےلیے ممکنہ طور پر کرونا میں مبتلا بچے کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر کرونا ٹیسٹ کروانے لے گئی۔

کرونا وائرس کی مہلک وبا نے کئی دو برسوں سے امریکی سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث کروڑوں لوگ اب تک متاثر اور ہلاک ہوچکے ہیں۔

کرونا کی ان تباہ کاریوں کے باعث ہر ملک کا شہری شدید خوف میں مبتلا ہے جس کے باعث رشتے داروں نے اپنے پیاروں سے ناطے تک توڑ دئیے۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیش آیا جہاں ایک 41 سالہ خاتون سارہ بیم نے اپنے بچے کے کرونا میں مبتلا ہونے کے شبے پر اسے گاڑی کی ڈگی میں بند کردیا اور کرونا ٹیسٹ کروانے طبی مرکز پہنچ گئی۔

سارہ بیم نے میڈیکل عملے کو بچے کے ڈگی میں ڈال کر لانے سے متعلق بتایا تو وہ حیران رہ گئے بچے کو سیٹ پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق طبی عملے نے واقعے سے متعلق پولیس کو مطلع کیا اور سارہ کو جانے کی اجازت دے دی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سارہ 10 سال سے ایک اسکول میں بطور ٹیچر کام کررہی ہے، جس پر اپنے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے، جسے کئی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -