تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بندر کا فوری اقدام، ساتھی کی جان بچاگیا، ویڈیو وائرل

بیجنگ : چین میں ایک بندر کو کرنٹ لگنے اور دوسرے بندر کو بجلی تار بچانے کی درد ناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈرامائی حادثہ 4 جنوری کو جنوب مغربی چین میں واقع پارک کوئنلینگ کے اندر پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں پارک جانے والے افراد کو چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے کیونکہ متاثرہ بندر ایک چائے خانے کے ائیر کنڈیشنگ یونٹ سے لٹکی ہوئی بجلی کے تار سے کرنٹ کے جھٹکے کھا رہا تھا۔

متاثرہ بندر اس وقت تک اس تکلیف کو برداشت کرتا رہا جب تک اس کا بڑا بھائی (بندر) چھلانگ لگاکر چھت پر پہنچ کر بجلی کے تار کو کھینچ نہیں دیتا۔

اس درد ناک واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جان بچانے والا بہادر بندر بھی کرنٹ لگنے کے باعث عارضی طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔

تکلیف دہ ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بندر بجلی کی تار سے باالاخر علیحدہ ہوکر چھت سے نیچے گرتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔

مقامی رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ ایئرکڈیشن سے ایک تار نکلی ہوئی ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

بندر اسی تار سے کھیل رہا تھا کہ اچانک اس نے تار کو پکڑ لیا اور بجلی کے جھٹکے کھانے لگا جبکہ ارگرد اسے بچانے والا بھی کوئی نہیں تھا کہ اس دوران اس کا بھائی یا بہن نے آکر تار کو اس سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی اس کی لپیٹ میں آگیا تاہم کچھ دیر بعد دونوں چھوٹ گئے۔

Comments

- Advertisement -