The news is by your side.

Advertisement

بچہ ٹرک کی زد میں آگیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بیجنگ: چین میں کمسن بچہ ٹرک کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گیا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے انہوئی میں کمسن بچہ ٹرک کی زد میں آکر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد سڑک پر پڑی مٹی صاف کرنے میں مصروف تھا کہ قریب میں موجود بچہ کھیل رہا تھا اسی دوران بچے نے سڑک کراس کرنے کے لیے دوڑ لگادی۔

بچہ جیسے ہی سڑک کی جانب بھاگا تو تیز رفتار ٹرک کے نیچے آگیا، ٹرک تیزی سے گزر گیا لیکن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے والد اور قریب میں موجود لوگوں نے بچے کو گلے سے لگا لیا، خوش قسمتی سے بچے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر اسی طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بچہ گاڑی کے زد میں آکر بال بال بچ گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں