تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا میں معمولی بحث پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

واشنگٹن :نامعلوم شخص نے معمولی بحث پر اپنے مخالف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، فائرنگ کے واقعے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن اس باوجود امریکی شہریوں کے جرم کی داستانیں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری ہوئی تھی جس میں ایک نیلے رنگ کی جینز پہنے شخص کو دن کی روشنی میں اپنے مخالف پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کا افسوس نام واقعہ نیویارک شہر میں پیش آیا جہاں متاثرہ شخص کو سر میں گولی لگی۔

انتباہ: یہ ویڈیو بچوں اور کمزور دل افراد کے لئے نہیں- اپنی صوابدید پر دیکھیں

پولیس کا کہنا ہے کہ 39 سالہ متاثرہ شخص نے گولی لگنے کے باوجود خود کو اسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اب بھی آزاد گھوم رہا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کےلیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے ملزم کی تصویر عام کردی ہے اور معلومات دینے والوں کو 2500 ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -