تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

جنگلی بھینسے کی ٹکر سے خاتون سمیت 7 زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

انٹرنیٹ پر آئے روز حادثات کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں، اب کی بار ایک ایسی فوٹیج سامنے آئی، جسے دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ایک بیل کو تباہی مچاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذبح خانے سے ایک بیل عین اُس وقت فرار ہوا، جب اُسے ذبیحہ کے لیے لے جایا جارہا تھا۔غصے سے بپھرے بیل نے خاتون سمیت 7 شہریوں کو زخمی کیا جبکہ ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں داخل ہوکر تباہی مچائی۔

غصے سے بپھرے بیل نے پہلے سگنل پر موٹرسائیکل سوار خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کیا، پھر دوڑتے ہوئے چار شہریوں کو زخمی کیا اور وہ اسٹور میں داخل ہوگیا، جہاں ملازمین نے اُسے بھگانے کی کوشش کی تو  وہ چڑھ دوڑا۔

بعد ازاں متعلقہ حکام نے بیل کو پکڑ کر مذبح خانے منتقل کیا جبکہ انتظامیہ نے زخمی ہونے والے شہریوں سے معذرت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں