پیر, جون 8, 2026
اشتہار

مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ پر ہراسگی کا الزام، این سی سی آئی اے نے اہم قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراسگی کے الزام پر این سی سی آئی اے نے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو کل دوبارہ طلب کیا ہے اور ایم پی اے کو اپنا موبائل فون ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے دونوں فریقین کو دوبارہ تفتیش کے لیے کل طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اور ثاقب چدھڑ نے تفتیشی ٹیم کو اپنے بیانات قلمبند کروائے اور ثبوت پیش کیے تھے۔

یہ پڑھیں: لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ!‌ اصل کہانی سامنے آگئی

علاوہ ازیں ایم پی اے کے وکیل میاں علی اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومنہ اقبال اور ثاقب کے درمیان 2020 سے تعلق ہے، 5 سال کی مختلف تفصیلات سامنے آئیں گی جس کے جواب کے لیے ایک ہفتے کا وقت لیا ہے۔

وکیل علی اشفاق نے کہا کہ مومنہ اقبال نے نہ ختم ہونے والی فنانس سپورٹ لی ہے اور 5 کروڑ سے زائد کے مطالبات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مومنہ اقبال پہلے بھی رشتے میں تھیں جس کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں