بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

مومنہ اقبال کی ’خاص شخص‘ کیساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (26 نومبر 2025): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال کی ’خاص شخص‘ کے ساتھ وائرل تصاویر نے منگنی کی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔

مومنہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کے جشن کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں جس کی ایک وجہ ایک ’خاص شخص‘ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ پھول ہر باغ میں نہیں کھلتے، مومنہ اقبال

کچھ تصاویر میں ایک شخص ان کا ہاتھ تھامے ہوئے ہے جبکہ اداکارہ اپنی انگوٹھی نمایاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے سالگرہ کا جشن منانے پر فیملی اور ’خاص شخص‘ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سالگرہ کا جشن ایک خوبصورت آؤٹ ڈور سیٹنگ میں منایا۔ اداکارہ نے کریمی وائٹ ڈریس پہنا جس کے ساتھ ایک ٹیکسچرڈ اور فر اسٹائل شال اوڑھی۔

اداکارہ کے قریبی دوست بھی سالگرہ کے جشن میں شریک تھے۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداح اداکارہ کے ریلیشن شپ اسٹیٹ کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں اور اس ’خاص شخص‘ کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔

سالگرہ کے جشن کی تصاویر ملاحظہ کیجیے:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں