کراچی: پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ بھی کام کی آفر ہوجائے تو بھارت نہیں جائوں گی۔
نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور شوبز کیریئر کے حوالے سے بھی گفتگو کی، میزبان نے ان سے دلچسپ سوال کیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تو کیا کریں گی۔
انھوں نے اس سوال کا حیران کن اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو میں بھارت نہیں جاؤں گی۔
مومنہ اقبال اپنے ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جتنا کام اور عزت اپنے ملک میں مل رہی ہے میں اس سے مطمئن اور خوش ہوں۔
نوجوان اداکارہ نے کہا کہ اگر میں پاکستان میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کرسکوں تو میرے لیے اس سے بڑھ کر کوئی کامیابی نہیں، مجھے سب سے پہلے اپنے لوگوں کی محبت اور پذیرائی چاہیے۔
مومنہ نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انھیں جو عزت اور محبت ملی ہے وہ کہیں اور نہیں مل سکتی، اس لیے وہ پاکستان میں کام کرنے کو ہی ہمیشہ ترجیح دیں گی۔
آج کل کے مرد پریشان خواتین جیسا برتاؤ کرتے ہیں، مومنہ اقبال
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


