منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

مجھے تحفے میں ’میک اپ‘ بہت پسند ہیں، مومنہ اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے تحفے میں ’میک اپ‘ بہت پسند ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکارہ مومنہ اقبال نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے گیجیٹ پسند تھے لیکن اب تحفے میں میک اپ پسند ہیں کیونکہ ہمیں کام کے حوالے سے اسی کی ضرورت ہوتی ہے۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ مجھے بہن شوز، بیگ سب کچھ بھیجتی ہے لیکن میں لسٹ بھیجتی ہوں کہ میک اپ بھیج دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب والد ہوتے تھے تو ہر چھوٹی چیز کو بہت اچھے سے سیلیبریٹ کرتے تھے، وہ اماں کے لیے گلدستہ بھی لاتے تھے تو میرے اور بہن رمشا کے لیے بھی چھوٹے گلدستے لاتے تھے۔

یہ پڑھیں: مومنہ اقبال کا گاڑی اور قیمتی سامان چوری ہونے کا انکشاف

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے اور ایک، ایک دن جیا ہے، ہمارے گھر کا ماحول ہی ایسا ہے کہ جشن مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بڑی ہوں تو مجھے تحائف زیادہ دینے ہوتے ہیں اور ملتے کم ہی ہیں۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے مومنہ کو میک اپ کے بعد بیگس بہت پسند ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں