منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

حمزہ حبیب کا اہلیہ مومنہ اقبال کے لیے محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

حمزہ حبیب نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر اہلیہ و اداکارہ مومنہ اقبال کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

حمزہ حبیب نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بیوی و اداکارہ مومنہ اقبال کے لیے ایک پیارا سا شکریہ اور محبت بھرا پیغام پوسٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میری بیوی، میرا خاص دن مزید خاص بنانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ مجھے ہر روز اپنے پیار میں مبتلا کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔

اس کے بعد مومنہ نے اس پوسٹ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر دوبارہ شیئر کیا اور لکھا کہ آئی لو یو (میں آپ سے محبت کرتی ہوں)۔

مومنہ اقبال

 مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب مئی 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی شادی کی تقریبات فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی تھیں۔

ان تقاریب میں دعائے خیر، مایوں، مہندی اور بارات شامل تھیں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

واضح رہے کہ مومنہ اقبال مبینہ آن لائن ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر ن لیگ کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔

مومنہ کیریئر کا آغاز فیشن انڈسٹری سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن اداکاری کا رخ کیا اور 2018 میں ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں