اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

مومنہ اقبال کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں مومنہ موبائل فون تھامے ہوئے ہیں۔

مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ادھیرے سے بچیں اور آپ روشنی بن جائیں گے۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

مومنہ اقبال نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال نے ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔

احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں