اداکارہ مومنہ اقبال نے ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر جوابی وار کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کردیے ہیں۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ شرکت کی اور اس دوران دعویٰ کیا کہ انتخابات سے قبل ثاقب چدھڑ کی شخصیت ار حلیے کو سنوارنے میں مدد کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہراسانی، بلیک میلنگ، سائبر بلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ دائر کیا لیکن عدالت میں ان میں سے کسی بھی الزام پر بات نہیں کی گئی بلکہ وہ دوسری باتیں سامنے لے آئے، آپ کے خاندان میں خواتین کو بیلٹ سے مارنا، ان کے بال نوچنا اور دیواروں پر دے مارنا ایک عام بات ہے اس لیے آپ باہر بھی ایسی ہی سوچ کا اظہار کریں۔
یہ پڑھیں: ثاقب چدھڑ کے مومنہ اقبال اور ان کی بہن سے متعلق نئے الزامات
اداکارہ نے کہا کہ سامعین سمجھدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ میں نے کس کی طرف اشارہ کیا ہے کیونکہ ان کے خاندان میں یہ ایک معمول کی بات ہے، میں نے ماحول کو دیکھا ہے، اگر ان کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہوتی تو وہ یہ سمجھتے کہ جو چاہیں کرنے میں حق بجانب ہیں لیکن میں ان کے ساتھ تعلق میں نہیں ہوں مسترد کرنے کا مطلب مسترد کرنا ہی ہوتا ہے چاہے لڑکی نکاح سے ایک دن پہلے ہی آپ کو چھوڑ دے۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ بالکل اس وقت جب ان کی انتخابی مہم شروع ہوئی میں نے ان کی مدد کی، ان کے شوٹس کروائے اور ان کی گرومنگ کی۔ اگر آپ انہیں 2017 سے لے کر اب تک دیکھیں، تو آپ کو ان کی شکل و صورت میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
انہوں نے ثاقب چدھڑ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات کے دوران ہی تھا جب ان کا کڈنی اسکینڈل بے نقاب ہوا، اس کے بعد میرے والد نے ہمارا رشتہ ختم کر دیا جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پھر اس نے مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں قتل کیے جانے کی اجازت ہے۔


