اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن نے ن لیگ کے رکن اسمبلی ثاقب چدھڑ کے الزامات کو مسترد کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن نے کہا کہ ثاقب چدھڑ ثابت کرے کہ اس نے کروڑوں کیش اور تحائف دیے ہیں، ہم ثاقب چدھڑ کے جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مومنہ کو گزشتہ تین تک مسلسل ہراساں کیا گیا، ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
مومنہ اقبال کی بہن کے مطابق مظلوم ہونے کے باوجود الٹا ہمیں کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا ہے، دھمکی دی گئی کی شادی نہ کی تو مومنہ کی اے آئی ویڈیو بنا کر وائرل کریں گے۔
یہ پڑھیں: مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا مقدمہ! ثاقب چدھڑ کو بڑا ریلیف مل گیا
اداکارہ کی بہن نے کہا کہ دھمکی ملی کہ ایف آئی آر سے پیچھے نہ ہٹے تو ہمارے خلاف مہم چلائی جائے گی، سنگین صورتحال کی وجہ سے ہمارا اور حمزہ کا خاندان سخت پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں علی اشفاق نے ہم پر الزام لگائے جس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی، اے آئی سے بنائی گئی جھوٹی ویڈیو پر الٹا ہم سے ہی سوالات کیے جارہے ہیں۔
اداکاری کی بہن نے کہا کہ کیس تاریخ بنائے گا کہ ایک لڑکی نے خودکشی کرنے کے بجائے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔


