اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

مومنہ اقبال کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پورٹریٹ۔‘

تصاویر میں اداکارہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں اور ساتھ میں شال کے رنگ کی جیولری بھی پہنی ہوئی ہیں۔

مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال نے ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔

احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں