شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی گن پوائنٹ پر گاڑی چوری ہوگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکارہ مومنہ اقبال نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ گن پوائنٹ پر گاڑی چوری ہوگئی جو ساتھی اداکار طوبیٰ انور کے ساتھ مل کر تلاش کرلی۔
مومنہ نے بتایا کہ میری گاڑی میں ایپل کی بہت ساری چیزیں موجود تھیں جس میں فون، ایئرپوڈز وغیرہ شامل تھے بس پھر کافی دن گزر گئے تھے تو پریشان ہوگئی لیکن سوچا کہ اللہ تعالیٰ نے دی تھیں اور چلی گئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک رات ہم بیٹھے ہوئے تھے بہت ہی عجیب ماحول تھا، پولیس کے ساتھ دیگر ڈیپارٹمنٹ بھی تلاش کررہے تھے، مجھے بس والد کا والٹ تھا جو مجھے چاہیے تھا باقی چیزوں کا مسئلہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ پکڑے بھی گئے تو میں نے بھائی سے کہا کہ مجھے کچھ نہیں چاہیے پہلے والد کا والٹ مجھے لاکر دے دو۔
یہ پڑھیں: شاہ رخ کیساتھ بھی کام کی پیشکش ہوئی تو بھارت نہیں جاؤں گی، مومنہ اقبال
طوبیٰ انور نے کہا کہ مومنہ کو پاس ورڈ یاد نہیں تھے میں نے ان سے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ فائنڈ مائی آئی فون پر جائیں اور وہاں پر دیکھتے ہیں پھر انہیں پاس ورڈ یاد آگیا، ہم نے ڈائریکٹ ایپل کو فون کیا اور تفصیلات بتائیں، پاس کورڈ بھی بتایا، وہ معافی مانگ رہا تھا کہ آپ کے ساتھ یہ سب کچھ ہوگیا، ہم تقریباً دو گھنٹے تک کال پر رہے اور ہمارے پاس اس کی لوکیشن سامنے آگئی۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ ہم نے ساری ڈیوائس موبائل فون سے کنیکٹ کردیں جس پر ہمیں لوکیشن مل گئی اور ہم نے تھانے میں فون کیا اور اس طرح وہ پکڑے گئے۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


