جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

مومنہ اقبال کی بہن نے شادی کی تقریبات کی حقیقت بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے شادی کی تقریبات کی حقیقت بیان کردی۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی مہندی، نکاح اور دیگر تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں تاہم اداکارہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے تنازع کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کی شادی حمزہ حبیب سے ہوئی جنہوں نے ان کی حمایت بیان بھی دیا تھا۔

اب رمشا اقبال نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ مطمئن ہیں کیونکہ یہ کیس مضبوط شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھا۔

یہ پڑھیں: مومنہ اقبال کی بہن نے ثاقب چدھڑ کے الزامات کو مسترد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس مومنہ کی کوئی ذاتی یا نجی ویڈیوز موجود نہیں ہیں، بلکہ وہ صرف اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

شادی کی تقریبات کے حوالے سے پھیلنے والی مختلف چہ مگوئیوں پر وضاحت دیتے ہوئے رمشا اقبال نے کہا کہ تمام تقریبات دراصل نکاح کی خوشی میں منعقد کی گئی تھیں۔

ان کے مطابق مومنہ کی رخصتی ابھی نہیں ہوئی اور یہ تقریب ممکنہ طور پر نومبر یا دسمبر میں منعقد کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں