پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

مومو کا کردار میری پہچان بن گیا، حنا دلپزیر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حنا دلپزیر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایسا کردار کرنا چاہتی ہوں جو ’مومو‘ کو پیچھے چھوڑ دے اور میری نئی پہچان بنے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں جو بھی کردار ادا کرتی ہوں وہ عوام کو پسند آیا اور مجھے حد سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران حنا دلپزیر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ان سینئرز کے ساتھ کام کروں گی جنہیں ٹی وی پر کام کرتا دیکھ کر ان پر رشک آتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے نام بھی جن میں خاص طور پر قوی خان، عابد علی، محمود اسلم، نبیل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

حنا دلپذیر نے کہا کہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی ہے اور ہر ڈرامے میں منفرد کردار نبھایا ہے لیکن سیٹ ” بلبلے “ میں ”مومو “ کا کردار ایسا ہے جو میری ذات سے جڑ کر رہ گیا ہے اور میری شناخت بن چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایسا کردار چاہتی ہوں جو ”مومو “کو پیچھے چھوڑ دے اور میری نئی پہچان بن جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں