اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

پیر کے دن کے حوالے سے گنیز بک نے ایسا کیا کیا، جس نے لوگوں کو خوش کر دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پیر کے دن کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے اسے بد ترین دن قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دیا ہے، ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گنیز بک نے لکھا ’’ہم باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن ہونے کا اعزاز دے رہے ہیں۔‘‘

پیر کے دن کو اسکول، کالج اور دفاتر جانے والے لوگ ایک خوف ناک دن سمجھتے ہیں، یہ اتوار کے دن کو چھٹی سے ملنے والے پرلطف احساس کا بھی خاتمہ کر دیتا ہے۔

- Advertisement -

ہفتے کا دن وہ ہوتا ہے جب آپ الارم کی پریشان کن آواز کے ساتھ بیدار ہوتے ہیں، لیکن آپ کا دیر تک بستر پر لیٹنے کا من کرتا ہے، لیکن یہ دن آپ کو جلدی جلدی ناشتہ کرنے پر بھی مجبور کر دیتا ہے۔

مشہور کامک کارٹون بلی ’گارفیلڈ‘ برسوں سے یہ کہہ رہی ہے کہ ’’مجھے پیر سے نفرت ہے‘‘ لیکن آخر کار اب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس حقیقت کو قبول کر لیا ہے اور ’سرکاری طور پر‘ اسے ’ہفتے کا بدترین دن‘ قرار دے دیا ہے۔

اگرچہ یہ ریکارڈ گنیز بک کی آفیشل ویب سائٹ سے غائب ہے، تاہم ٹوئٹر پر کیے گئے اعلان کو صارفین کی جانب سے بہت سراہا گیا ہے۔ اس ٹویٹ کو ساڑھے 4 لاکھ لائکس اور 82,000 سے زیادہ ری ٹویٹس مل چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں