نیٹ فلکس کی شہرہ آفاق ویب سیریز ’منی ہائسٹ‘ کا کردار بن کر سڑک پر پیسے اُڑانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان بیچ سڑک پر کار کی چھت پر کھڑے ہو کر پیسے اُڑا رہا ہے۔
نوجوان نے منی ہائسٹ کے کردار کی طرح لباس زیب تن کیا ہے جبکہ چہرے پر خصوصی ماسک بھی لگایا ہے جس کی وجہ سے اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
مذکورہ ویڈیو بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مصروف ترین سڑک پر 20، 20 روپے کے نوٹ اُڑا رہا تھا، ملزم کی شناخت اجنے شرما کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق سڑک پر لٹائے گئے نوٹ نقلی تھے جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلیے ویڈیو ریکارڈ کروا رہا تھا۔
Man dressed as Money Heist character showers currency notes in Jaipur. pic.twitter.com/qAMUPqD6Rq
— Enewsjammu (@enewsjammu) October 4, 2023