تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘منی ہیسٹ‘پروفیسر کے پاکستانی ہمشکل کے چرچے

شہرہ آفاق نیٹ فلکس ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ پروفیسر کے پاکستانی ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

نیٹ فلکس ویب سیریز منی ہیسٹ میں پروفیسر کا کردار ادا کرنے والے اسپینش اداکار الوارو مورتے کے پاکستانی ہمشکل کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہوگئیں۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میڈیکل کی دکان پر کام کرنے والا شخص منی ہیسٹ کے پروفیسر جیسا لگ رہا ہے۔

ٹویٹر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پرفیسر کام کرتے ہیں۔‘

صارفین کی جانب سے پروفیسر کے ہمشکل کو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں پاکستانی شخص کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ منی ہیسٹ ایک ہسپانوی ٹیلیویژن کرائم ڈرامہ سیریز ہے جسے لاکاسا ڈی پاپل (ہاؤس آف پیپر) بھی کہا جاتا ہے۔

پندرہ اقساط پر مشتمل یہ سیریز ہسپانوی نیٹ ورک اینٹینا 3 پر 2 مئی 2017 سے لیکر 23 نومبر 2017تک چلائی گئی تھی۔

نیٹ فلکس نے 2017 کے آخر میں اس سیریز کو 22 مختصر اقساط میں دنیا بھر میں جاری کیا، نیٹ فلکس پر اس سیریز کا آغاز 20دسمبر 2017 کو ہوا تھا۔

اس کے بعد دوسرا حصہ 6 اپریل 2018 کو نشر کیا گیا، اپریل 2018میں ہی نیٹ فلکس نے 16نئی اقساط کیلئے بجٹ بڑھاتے ہوئے سیریز کا تیسراحصہ19جولائی2019 کو جو کہ 8 اقساط پر مشتمل تھا نشر کیا، منی ہیسٹ سیریز کا چوتھا حصہ3 اپریل 2020 کو جاری کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -