The news is by your side.

Advertisement

سیالکوٹ ایئرپورٹ پرکروڑوں روپے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سیالکوٹ: ایف آئی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی متحدہ عرب امارات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پرتعینات اہلکاروں نے شارجہ جانے والے ایک مسافرعرفان الطاف کے سامان سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے نے ملزم کی نشاندہی پرایئرپورٹ کی کارپارکنگ میں موجود اس کے دومزید ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان الطاف کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار یورو اور58 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں جس کی مالیت 3 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی بنتی ہے۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی انٹیلی جنس ادارے نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 20 کروڑروپے مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں