جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آج ہی شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل عدالت سینٹرل میں معروف معالج ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران ڈاکٹر فضیلہ عباسی عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ہے اور ایف آئی اے کو اس تاریخ تک ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ تین ماہ سے عبوری ضمانت چل رہی ہے، ہائیکورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ملزمہ کو شاملِ تفتیش ہونا چاہیے۔

عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو آج ہی ایف آئی اے کے سامنے شاملِ تفتیش ہونے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

سماعت کے دوران ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے حمزہ علی عباسی کے ساتھ اپنا جوائنٹ اکاؤنٹ ری اوپن کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں یہ اکاؤنٹ پہلے ہی سیل کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے نے اس منی لانڈرنگ کیس میں مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے وکیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے مطابق ضمانت کا کوئی غلط استعمال نہیں ہوا، جبکہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو چکی ہیں۔

ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف دو مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں