کراچی: کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹ سے رقم منتقلی کیس میں فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بےگناہ قرار دیدیا گیا۔
بیکنگ کورٹ میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹ سے رقم منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فریال تالپور کے ساتھ ساتھ 14 ملزمان کو اس کیس میں بےگناہ بتایا ہے۔
ایف آئی اے کے 36 افسران کو شوکاز، شہریوں کو غیر قانونی طور پر کیسز میں پھنسانے کا انکشاف
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے، مقدمے میں صدر مملکت، حسین لوائی،انورمجیدسمیت 20ملزمان کےنام شامل ہیں۔
عدالت نے بےگناہ قرار دیے گئے ملزمان کے نام لسٹ سے نکال دیے ہیں، بینکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کا چالان منظور کرلیا۔