تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

براہ راست پروگرام میں بندر کا خاتون اینکر پر حملہ

قاہرہ: مصر کی خاتون اینکر لبنی عسل کو اپنے ٹی وی پروگرام میں مہمان کے ساتھ بندر کو بلانا مہنگا پڑ گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی پروگرام (الحیاۃ الیوم) ’زندگی آج‘ کی میزبان لبنی عسل نے ایک شخصیت کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا تھا جس میں وہ اپنے ہمراہ بندر بھی لے کر آیا۔

ٹی وی پروگرام چل رہا تھا کہ خاتون اینکر نے بندر کو اسٹوڈیو میں اپنی کرسی کے قریب بیٹھا لیا اور وہ مہمان سے سوالات میں مصروف رہیں۔

خاتون وقتاً فوقتاً بندر کو چمکارتی رہیں تاکہ وہ اُن کے قریب نہ جائے اور آرام سے بیٹھا رہے مگر  بندر نے ایک دم خاتون کی طرف چھلانگ لگائی جس کے بعد اسٹوڈیو میں بھگ دڑ مچ گئی۔

لبنی عسل نے دفاع کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکیں اور پھر  گھبراہٹ میں خاتون نے چیخنا چلانا شروع کردیا، وہ اپنی جان بچانے کے لیے پروگرام چھوڑ کر اسٹوڈیو سے باہر بھاگ گئیں۔

ٹی وی چینل کے ناظرین نے یہ سارا منظر براہ راست دیکھا. جس نے بھی یہ منظر دیکھا وہ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگیا۔

صارفین نے خاتون اور چینل انتظامیہ کی حماقت پر شدید تنقید بھی کیا اور کہا کہ وہ آئندہ کسی جانور کو اپنے پروگرام میں مدعو نہ کریں بصورت دیگر کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -