تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بچھڑنے کے بعد ملنے والے دو بندروں کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا

انسانوں کی اپنے پالتو جانوروں سے محبت کی بے شمار مثالیں موجود ہیں جنہیں تفصیل سے بیان کیا جاسکتا ہے کیونکہ انسان میں رحم کا جذبہ پایا جاتا ہے۔

بالکل اسی طرح جانور بھی جذبہ محبت سے عاری نہیں ہوتے جس طرح ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے جو اپنی اولاد کو کسی بھی مشکل میں نہیں دیکھ پاتی بالکل ایسے ہی جانور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

اس کا ایک عملی نمونہ ہمیں ایک ویڈیو میں نظر آیا جس میں چمپینزی کے دو بچے کافی دن ایک دوسرے سے دور رہنے کے بعد دوبارہ ملے تو ان کی خوشی اور جذبات قابل دید تھے۔

ہوا کچھ یوں کہ کسی این جی او کی جانب سے ایک چڑیا گھر میں قید چمپینزی کے دو بچوں کو علاج کی غرض سے علیحدہ علیحدہ مقامات پر لے جایا گیا جہاں ان کے علاج میں کئی ہفتے لگ گئے۔

تاہم بعد ازاں دونوں بچے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ مل گئے، سوشل میڈیا پر دل کو چھو لینے والی یہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آپ دو ننھے ننھے بھائیوں کے درمیان ایک پیارا سا ملاپ دیکھ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دراصل سال 2018 میں وائرل ہوئی تھی لیکن یہ حال ہی میں ٹویٹر پر دوبارہ منظر عام پر آئی جہاں اسے تقریباً 30 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

انتظامیہ کا خیال تھا کہ ایک طویل علیحدگی کے بعد دونوں ایک دوسرے کو بھول گئے ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، بالآخرجب وہ ایک دوسرے سے ملے تو انہوں نے فوراً ایک دوسرے کو پہچان لیا اور ان کا ردعمل بھی بے حد خالص محبت والا تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں چمپینزی بھائیوں نے فوراً ایک دوسرے کو گلے لگایا اور پیار سے چُوما۔ ٹویٹر صارفین نے کہا کہ دوبارہ ملاپ کا یہ منظر دئیکھ کر ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔

Comments

- Advertisement -