تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بندر نے اسکول پرنسپل کی ’کرسی‘ سنبھال لی، دلچسپ ویڈیو وائرل

بندروں کی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈڈیو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے سرکاری اسکول کی وائرل ہورہی ہے جس میں بندر ایک سرکاری اسکول کے اندر بندر گھس گیا اور پرنسپل کی کرسی سنبھال لی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر اسکول پرنسپل کی کرسی پر بیٹھے کھیلنے میں مصروف ہے اور اساتذہ ڈرتے ہوئے اسے بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بندر پرنسپل کی کرسی پر بیٹھ کر کرسی کا پلاسٹک اکھاڑتا رہا اور کبھی اس پلاسٹک کے اندر چھپنے کی کوشش کی بعدازاں ایک خاتون ٹیچر بندر کو بھگانے میں کامیاب ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر پرنسپل کی کرسی سے اتر کر بھاگتا ہوا کوریڈور میں موجود اپنے ساتھی کے پاس جاکر بیٹھ گیا، اساتذہ اور طالب علم یہ سارا منظر دیکھتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جون میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک بندر دہلی میٹرو ٹرین کے کوچ کے اندر مسافروں کے ساتھ سفر کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -