تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بندر نے کمسن بچی پر اچانک حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین میں بندر نے کمسن بچی پر اچانک حملہ کردیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک بندر نے کمسن بچی پر اس وقت حملہ کردیا جب اس کی والدہ بندر کو غذا کھلانے میں مصروف عمل تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کی والدہ بندر کو کھانا کھلا رہی تھیں تو بچی نے بندر کو کھانا کھلانے کی بجائے ہاتھ دور ہٹا دیا بندر کو یہ برا لگا اور اس نے بچی کے منہ پر مکا دے مارا۔

مذکورہ بندر نے بچی کی والدہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا لیکن بچی اس اچانک حملے کے نتیجے میں پیچھے کی جانب جاگری۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بچی کے چہرے پر کوئی خراش آئی ہے یا نہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’اس میں چونکا دینے والا کچھ نہیں ہے، انہیں جنگل میں اکیلا چھوڑ دیں، امید کرتے ہیں کہ بچی ٹھیک ہوگی۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ مکا بچی کا ایک اچھا سبق سکھائے گا کہ جنگلی جانوروں سے اس طرح کا برتاؤ نہ کریں، امید ہے کہ صدمے کے بعد بندر بھی ٹھیک ہوگا۔

Comments

- Advertisement -