تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بندر رکشے میں بیٹھے شخص سے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار

بھارت میں بندروں کی مختلف حرکات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں کسی واقعے میں بندر اسکولوں میں داخل ہوکر ہنگامہ کردیتے ہیں تو کبھی کسی کا نومولود بچہ گھر سے لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ٹریفک جام کے دوران پیش آیا، بندر رکشے میں موجود شخص سے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا۔

مذکورہ واقعہ اتوار کو کٹاؤ گھاٹ کے علاقے میں دن کے دوران پیش آیا، شہری رکشے میں دیگر دو افراد کے ساتھ سفر کررہا تھا اور نقدی کو تولیے میں لپیٹا ہوا تھا، بندر آیا اور نوٹوں سے بھرا تولیہ چھین کر درخت پر چڑھ گیا۔

درخت پر چڑھنے کے بعد بندر نے تولیے کو جھٹکا تو کرنسی نوٹ چاروں طرف بکھر گئے، رقم کا مالک شخص 56 ہزار روپے واپس حاصل کرسکا باقی رقم اس کے ہاتھ نہیں آسکی۔

رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہ ہونے کے سبب پولیس شناخت نہیں کرسکی کہ باقی نقدی کس نے لی۔

علاوہ ازیں پیسوں کی چوری کا کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا کیونکہ کسی کے خلاف کوئی ثبوت پولیس کو نہیں ملا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگ اکثر بندروں کو کھانا کھلاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جانور بعض اوقات کچھ کھانے کی تلاش میں گاڑیوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -