پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

منکی پاکس اور خسرہ پھیلنے لگا، 7 بچے موت کے منہ میں‌ چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اندرون سندھ (6 اپریل 2026): خیرپور اور سکھر میں جِلدی امراض پھیلنے سے 7 بچے موت کے منہ میں چلے گئے کئی بچے متاثر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں منکی پاکس اور خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے، جس کے باعث اب تک 7 بچوں کی اموات ہو چکی ہے جب کہ کئی بچے متاثر ہیں۔

اس حوالے سے کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے بتایا ہے کہ چار بچوں کی اموات منکی پاکس وائرس کے سبب ہوئی ہے جب کہ جِلد کی بیماری میں 19 بچے مبتلا ہوئے تھے۔

کمشنر نے بتایا کہ زیادہ تر اموات خیرپور کی تحصیل ٹھری واہ میں ہوئی ہیں جب کہ بیماری پر قابو پانے کے لیے خیرپور میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منکی پاکس اور خسرہ سے متاثرہ بچوں کے علاج اور بیماری پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سکھر ڈویژن میں آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں