تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسلام آباد میں بندروں کا وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ملازم پر حملہ

اسلام آباد میں ٹریل 4 پر بندروں نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ملازم پر حملہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام میں ٹریل 4 پر بندروں نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ملازم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا ملازم زخمی ہوگیا۔

چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رائنا سعید کا کہنا ہے کہ بندروں نے اہلکار پر کھانا نہ دینے کی وجہ سے حملہ کیا، مارگلہ ہلز کے بندر سیاحوں کی طرف سے کھانا کھلائے جانے کے عادی ہیں۔

رائنا سعید کا کہنا ہے کہ کچھ کھلانے کے لیے نہ ہو تو بندر حملہ کردیتے ہیں، سیاح بندروں کو ٹریل اور مگلہ ہلز میں کھانا دینے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 2 نوجوان تیندوے سے بال بال بچ گئے

چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا، بندروں کا کاٹنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کا ٹریل 6 تیندوے کی موجودگی کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔

چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رائنا سعید کا کہنا تھا کہ ٹریل سکس پر مادہ تیندوے کی موجودگی کے باعث اسے ہفتہ اور اتوار کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -